چین نے بیک وقت 5 جنگی مشقیں شروع کردیں

174

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائنا سی اور شمال میں بوہائی سی میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چینی وزارت تحفظ کے مطابق مشقوں کا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا اور اس دوران کسی بھی جہاز کو ان علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔