جرمنی کی 5 ریاستیں نازیوں کے خلاف سرگرم

136

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی 5 ریاستوں میں نازیوں کی جانب سے املاک خریدنے اور موسیقی کے پروگراموں کا نوٹس لے لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچوں ریاستوں کی انتظامیہ نے ایسی املاک خود خریدنا شروع کردی ہیں،جنہیں ممکنہ طور پر نازی ہتھیا سکتے ہیں۔ مشرقی ریاستوں میں انتہائی دائیں بازو کی سوچ کے حامل نئے نازیوں نے اپنے کئی گروہ قائم کر رکھے ہیں اور وہ مختلف مواقع پر اپنے پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں۔