بابری مسجد کو شہید کرنے والوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آج ہوگا

261

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 6 دسمبر1992 ء کو بابری مسجد کی شہادت کے کیس سے متعلق آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 28برس بعد سنائے گی کہ مسجد کو منہدم کرنے کی سازش کرنے میں کون لوگ شامل تھے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، بی جے پی رہنما مرلی منوہر جوشی، اومابھارتی، ونئے کٹیار، کلیان سنگھ، سادھوی رتھمبرا اور دیگر 32 افراد ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں سے اشوک سنگھل، گری راج کشور، وشنو ہری ڈالمیا مر چکے ہیں۔