چین میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی‘ 16 مزدور ہلاک

133

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے سے 16 کان کن ہلاک ہوگئے۔ واقعہ چین کے شہر چونگ چنگ کے نواحی علاقے میں پیش آیا اور کوئلے کی کان میں17 کان کن پھنس کر رہ گئے۔ امدادی اداروں نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملبے سے ایک کان کن کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، جب کہ بعد میں 16 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔