مصر: نشے کے عادی 30 امیدوار انتخابات کی دوڑ سے باہر

181

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر میں نشے کے عادی 30 امیدواروں پر پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔ مصری میڈیا کے مطابق انتخابات کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے امیدواروں کے طبی معاینے کی ہدایت جاری کی تھی،جس کے بعد نتائج مثبت آنے پر کئی افراد انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ نائب وزیر صحت ہشام مسعود نے بتایا کہ پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں 550امیدواروں کے طبی معانے کیے گئے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام رپورٹیں مکمل ہوں۔