بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

451

راولپنڈی:بھارتی فورسزکی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر ایک بار پھر بلا اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کوٹ کوٹیراسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی، جس سے 34 سالہ نائیک دلفراز شہید ہوگیا، شہید دلفراز کا تعلق مظفرآباد کےعلاقے پنج کوٹ سے تھا۔

 پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔