وزیراعظم مسلم امہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے، گورنر پنجاب

261

راولپنڈی (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم مسلم امہ کے لیڈر بن کر سامنے آئے، جنرل اسمبلی میں مظلوم مسلمانوں اور اسلام فوبیا پر آواز بلند کی۔ معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام، اسلام فوبیا اور ہندو ستان میں مودی کے مظالم کیخلاف آواز اٹھا
کر مسلم امہ کے لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں اور پوری قوم ان کی جرات کو سلام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام بنانے کے ماجع ترقیاتی منصوبہ بنایا جائیگا اور کوہالہ مری روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ آگاہ ہیں کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، گڈ گورننس سے اس کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ سالوں میں عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام ضرورت مندوں کو ہیلتھ کارڈز کے ذریعہ مفت سہولیات میسر ہیں اور ہیلتھ کارڈ کی سہولت پنجاب میں بھی لاکھوں ضروتمند خاندانوں کو میسر ہے جس کا دائرہ کار بتدریج بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ کوئی علاج معالجہ سے محروم نہ رہے، حکومت کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے۔