سپرہائے وے: مسافر وین الٹنے سے 9مسافر جاں بحق ، 6زخمی ہوگئے

409

کراچی : سپرہائے وے نوری آبادی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر وین الٹنے سے 9مسافر جاں بحق ، 6زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  موٹروے تراب شاہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین حیدر آباد سے کراچی آرہی تھی ، حادثہ ٹائر راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ، ٹائر روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے وین کچے میں جاگری جس کے بعد وین میں آگ لگ گئی ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  حادثہ پیش آتے ہی موٹروے سمیت ریسکیو کا عملہ امدادی کاموں میں مصرف ہوگیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔