پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ تعاون جاری رہے گا‘سعودی سفیر

281
اسلام آباد: سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان سویٹ ہوم میں یتیم بچوںمیں امدادی رقم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان سویٹ ہوم اور یہا ںموجود سب بچوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا،پاکستان اور سعودیہ بھائی ہیں اور ہم نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں پا کستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ سلسلہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کے دورے کے موقع پر خطاب میں کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر نے یتیم بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور ان سے گفتگو کی۔ سرپرست اعلیٰ
سویٹ ہوم زمرد خان نے خطبہ اسقبالیہ میں کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے سائے میں پاکستان کا یتیم بچوں کے لیے جہلم میں پہلا کیڈٹ کالج قائم کر دیا گیا ہے، اب پاکستان بھر کے یتیم بچے یہاں اعلیٰ سہولیات سے مزین کالج میں تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ ہمیشہ سویٹ ہوم کے بچوں کا ساتھ دیتے ہیں۔