‘صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کیخلاف مقدمات درج نہیں ہوئے’

333

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ایف آئی اےکی جانب سے49صحافیوں،سوشل میڈیا کارکنوں کیخلاف کیسزکےاندراج کی خبردرست نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں  وفاقی وزیر شیریں مزاری نے لکھا کہ  ایک شہری نےایف آئی اے کو 12صحافیوں کیخلاف  شکایت بھیجی ہے ایف آئی اےنےتمام شکایات کاجائزہ لیاہےتاہم ایف آئی آردرج نہیں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ ایف آئی اے بغیرکسی قانونی طریقہ کارکے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کےتحت ایف آئی آردرج نہیں کرسکتی۔

شیریں مزاری نے اپیل کی کہ اگر کسی کے پاس صحافیوں اور سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے ٹھوس شواہد موجود ہیں تو اس سے آگاہ کیا جائےتو میں اس معاملے کو آگے لے کرجاؤں گی۔