مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم جاری، 2 کشمیری شہید

561

سرینگر: جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکی کہ تازہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع اننت ناگ میں نام نہاد اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 2  کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.

کے ایم ایس کے مطابق قابض بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ، شوپیاں اور بڈگام سمیت متعدد علاقوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ، موبائل فون سروس سمیت تمام مواصلاتی سسٹم معطل کردیا گیا ہے.

قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اور الگ حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے بھارت کا غیر قانونی طور پر حصہ بنا لیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی پر قابض بھارت کے کرفیو کو 13 ماہ سے زائد ہوچکے ہیں.