برازیل: ایک دن میں 813افراد لقمہ اجل بن گئے

369

برازیل میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا، متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ وبا سے ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمہوریہ برازیل میں بھارت کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اس وائرس کے مریضوں کی تعداد 46لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے برازیل میں اب تک کوروناوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد46 لاکھ59ہزار909 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1لاکھ39ہزار883 ہے۔

دوسری جانب برازیل میں کورونا سے ایک دن میں 831 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جو کہ ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔