بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری کے شہری سڑکوں پر نکل آئے

781

میراں ناکہ پل پر بھرپوراحتجاج، مولانا نورالحق نے انتظامیہ کودودن کا الٹی میٹم دے دیا۔

بجلی وگیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری گلستان کالونی کےمکین سڑکوں پر نکل آئے،میراں ناکہ پل پر بھرپوراحتجاج، مولانا نورالحق نے انتظامیہ کو پیر تک کا الٹی میٹم دے دیا۔پیر تک مسئلے حل نہ ہوئے تو پھر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

لیاری بھر میں بجلی گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف لیاری کے مکین مشتعل ہوکے سڑکوں پر نکل آئے اور میراں ناکہ پل بند کردیا۔

اس موقع پر این اے 246 لیاری سے ایم ایم اے کے سابق مقبول امیدوار مولانا نورالحق نے مشتعل مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئےکہا کہ ہماری انتظامیہ سے بات ہوگئی ہے،ہم نے انہیں پیر کے دن تک مہلت دی ہے کہ بجلی وگیس کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ ہم بھرپور احتجاجی تحریک چلائیںگے اورمین سڑکیں بند کردیں گے،جس کی ذمہ داری انتظامیہ ،کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران پر عائد ہوگی۔