چاکلیٹ سب سے زیادہ کس ملک میں کھائی جاتی ہے؟

1039

چاکلیٹ تقریباً ہر ملک میں ایک سوغات کے طور پر بھی دی جاتی ہے اور بچے بڑے سبھی اس کو شوق سے کھاتے ہیں۔

چاکلیٹ کی جو خاص بات اسے ممتاز بناتی ہے وہ یہ اس میں احساسات یعنی موڈ کو بدلنے والے اجزا بھی پائے جاتے ہیں جو کہ سائنسی تحقیقات سے ثابت شدہ ہیں۔ یعنی اگر آپ افسردہ ہیں تو چاکلیٹ آپ کا موڈ بدل سکتی ہے۔

دنیا بھر میں سوئیزرلینڈ وہ ملک ہے جہاں کے باشندے سب سے زیادہ چاکلیٹ کھاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق سوئیزرلینڈ میں رہنے والا ہر شخص سال میں 10 کلو سے زائد چاکلیٹ کھالیتا ہے۔