ملک کے درجنوں معروف صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے حرکت میں،پرچے کٹ گئے

526

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف شواہد کی بنیاد پر سخت ایکشن لیا جائے گا،سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزام تراشی کرنے والے سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات،پنجاب میں سی پیک پروجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق ایف آئی اے کی جانب سے جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ان میں کالم نویس عمارمسعود،صحافی اعزاز سید، اسد طور، ابتیاہم افغان،مرتضیٰ سولنگی اور عمر چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔مذکورہ سوشل میڈیا صارفین کو ایف آئی اے کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔