فلسطین کی جدوجہدِ آزادی مقدس فریضہ ہے، صدر الجیریا

468

الجیئرس:الجیریا کے صدر عبدالماجد تیبون کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کا حق ہے کہ مشرقی یروشلم ان کا دارالحکومت ہو اور مسلم امہ اس پر کوئی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الجیریا کے صدر نے کہا کہ فلسطین کی جدوجہدِ آزادی نہ صرف الجیریا، اس کی عوام بلکہ مسلم امہ کے لئے ایک مقدس فریضہ ہے۔

انہوں نے فسلطین کی علیحدہ، آزاد اور خود مختیار ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنایا جائے۔