قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد خصوصی ہمددری کے مستحق ہیں

251

لاہور (نمائندہ جسارت) سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد معاشرے میں خصوصی ہمددری کے مستحق ہیں۔سائن لینگوئج کے تعلیمی اداروں کی کمی پاکستان میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔سرکاری سطح پر قوت سماعت اور گویائی سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کیلیے یکساں سائن لینگویج ناگریز ہے۔ان خیالات کا انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اشاروں کی زبان کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد سمیت قوّت سماعت سے محروم افراد اور بچوں کی شرکت۔سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ متعدد سائن لینگویجز ہونے کی بنا پر متاثرہ افراد کو مسائل کا سامنا ہے۔حکومتی سطح پر اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کیلیے اداروں کا قائم ہونا چاہیے تاکہ یہ بچے بھی پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کا دن منانے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔سماعت اور گویائی اللہ رب العزت کے انسان پر بڑے احسان ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لیے ایک سائن لینگویج کا ہونا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ ان کی بات چیت کرنے کا واحد طریقہ ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کیلیے اقدامات کرے گی۔