کورونا  الرٹ: ملک میں 633 نئے کیسز کا اضافہ

384

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 304 جبکہ 6420 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 33 ہزار 947، پنجاب میں 98,428، بلوچستان میں 14,394 خیبرپختونخواہ 37,357، گلگت بلتستان میں 3,483، دارلحکومت اسلام آباد میں 16,162 اور آزاد کشمیر میں 2,533 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,460  پنجاب 2,226، خیبرپختونخوا 1,258، اسلام آباد 180، گلگت بلتستان 82، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 69 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 92 ہزار 869 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 31 لاکھ 94 ہزار 317 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 33 ہزار 393  ٹیسٹ کے دوران 633 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ صرف 4 مریض کی موت ہوئی جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 556  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 3 کروڑ 12 لاکھ 43  ہزار 339 افراد متاثر، 9 لاکھ 65 ہزار 103افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 28 لاکھ 35 ہزار 632 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں

۔