پاکستان میں کورونا ویکسین کے تجربات شروع کرنے کا اعلان

173

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین کے تجربات اس ہفتے سے پاکستان میں شروع کیے جائیں گے۔سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی یہ ویکسین اچھی شہرت کی حامل ایک بین الاقوامی کمپنی نے تیار کی ہے‘ جامعہ کراچی میں قائم کیمیائی اور حیاتیاتی سائنس کے بین الاقوامی مرکز نے ویکسین کے طبی تجربات کرنے کی منظوری دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تجربات کی کامیاب تکمیل کے بعد کورونا وائرس کی روک تھام کی ویکسین اگلے سال اپریل اور جون کے مہینے کے دوران ملک میں دستیاب ہوگی۔