نوازشریف کی وطن واپسی کا جلد امکان‘وکلا ٹیم تشکیل دے دی گئی

201

فیصل آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف بہت جلدوطن واپس آنے کافیصلہ کرسکتے ہیں ۔آئندہ چندروزمیں عدالتی تحفظ کی درخواست دائر کی جائے گی ۔درخواست منظورہونے پر وہ پاکستان روانہ ہوں گے۔سینئروکلا کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔یہ انکشاف اے پی سی میں موجود (ن) لیگ کے ایک اہم ذرائع نے کیا۔ اُن کے مطابق گرفتاری کاتحفظ ملنے کے بعد نوازشریف کوبرطرف ہونے والے جج کی طرف سے دی گئی سزاکے خلاف سماعت شروع ہوگی۔توقع ہے کہ کیس میں ضمانت بھی منظور ہوسکتی ہے اورفیصلہ کالعدم بھی ہوسکتا ہے۔پاکستان واپسی کے بعد نواز شریف موجودہ حکومت سے نجات اورعام انتخابات کے لیے سیاست میںبھرپورمتحرک اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔