پنجاب میں ڈرگ ترمیمی بل 2020 کی منظوری

134

لاہور(صباح نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی۔ جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کو صوبائی کابینہ نے منظور کیا ہے، سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا کو کھلا چھوڑے رکھا گیا، متعلقہ ادارے سوئے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اوریجنل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔