نواز شریف سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

516

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں علاج کی غرض سے مقیم مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے لوگوں کے ساتھ منسلک اور رابطے میں رہنے کے لیے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا جبکہ مریم نواز نے والد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔

مریم نواز نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ مسرت کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ پاکستان کے عوام کے ساتھ جڑے رہنے کے لیے میاں نواز شریف نے سماجی ویب سائٹ  ٹوئٹر جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف نے بھی خطاب کیا ہے جو براہ راست لندن سے سوشل میڈیا (ٹوئٹر / فیس بک) پر نشر کیا گیا ہے۔