پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7 عدالتیں بند

224

لاہور(صباح نیوز) پنجاب میں انسداد دہشت گردی کی 7عدالتیں بند کردی گئیں ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 اور 4 بند کردی گئیں جبکہ گوجرانوالا میں عدالت نمبر 1 اور 3 بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ ملتان اور راولپنڈی میں بھی انسداد دہشت گردی کی ایک ایک عدالت بند کردی گئی ہے۔ کیسز انسداد دہشت گردی کی دوسری عدالتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں مسترد کیا گیا۔