کورنگی صنعتی علاقے میں واٹر بورڈ کی نااہلی سے صنعتی عمل مفلوج ہے، شیخ عمر ریحان

224

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) شیخ عمر نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی صنعتی ایریا میں صنعتکاروں اور عوام کے لیے کئی ہفتوں سے شدید ازیت کا باعث بننے والے پانی و سیوریج کے گھمبیر مسائل فوری حل کیے جائیں بصورت دیگر واٹر بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ عہدوں پر کام کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی صنعتی علاقے کے کئی سیکٹرز خصوصاً سیکٹر 23اورسیکٹر 15 گزشتہ کئی سالوں سے پانی اور سیوریج کے گھمبیر مسائل کا شکار ہے ، صنعتوں کو درکار پانی کی عدم فراہمی کے باعث پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے اور بعض علاقوں میں نظام مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔