موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے 7 خاکے تیار

259

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے 7 خاکے تیار کرلیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کیے گئے خاکے تفتیشی ٹیموں کے حوالے کردیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی مختلف روپ دھارسکتا ہے۔گرفتاری سے بچنے کیلیے ملزم داڑھی ، مونچھ ، کلین شیو یا دیگر میں سے کسی بھی قسم کے روپ میں ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی سالی کشور بی بی نے بتایا تھا کہ عابد علی نے اپنا حلیہ مکمل طور پر تبدیل کر لیا ہے۔ملاقات کیلیے آیا تو پولیس کو اطلاع دے دی تھی لیکن وہ پولیس پہنچتے ہی فرار ہوگیا۔