‘ان کی پارٹی مجھےقتل کرنے کی 2 بارکوشش کی’

352

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں 20سال رہا ہوں،ان کی پارٹی مجھےقتل کرنے کی 2 بارکوشش کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ خان اورایم کیوایم کےمیاں عتیق کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ،مشاہد اللہ اورمیاں عتیق کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ، گالم گلوچ اورایک دوسرے کودھمکیاں دیتے رہے

مشاہداللہ اورمیاں عتیق نے ایک دوسرے کےخلاف غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کیا جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  نےغیرپارلیمانی الفاظ کارروائی سے حذف کرادیے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں 20سال رہا ہوں،ان کی پارٹی مجھےقتل کرنے کی 2 بارکوشش کرچکی ہے، میں نے پرسوں بھی انھیں کچھ نہیں کہا تھا انھوں نےاپنےاوپرلے لیا۔

ایم کیوایم کے عتیق شیخ  نے کہا کہ یہ لوگوں کی عزت خراب کرتےہیں،انہیں ایوان سےباہرنکالیں۔

بیرسٹر سیف نے کہ اکہ سیاسی حملے ضرور کریں ، لیکن ذاتی حملے نہیں ہونے چاہیے، گالم گلوچ سے اس ایوان کی بے عزتی ہوئی ہے۔