سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، سینئر بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

516

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سترہ ستمبر دو ہزار بیس کو بھارتی قابض فوج کی طرف سے لاٸن آف کنڑول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں تین  شہری شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ورکنگ باٶنڈری اور لاٸن آف کنٹرول پر بھارتی فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، اس سال بھارت نے 2280 مرتبہ سیز فاٸر کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں اٹھارہ شہادتیں اور ایک سو تراسی افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کی بلا اشتعال فاٸرنگ کے نتیجے میں جندروڈ سیکٹرز میں پندرہ سالہ ارم ریاض ولد محمد ریاض ،چھبیس سالہ نصرت کوثر زوجہ عبد الرٶف ،سولہ سالہ مخیل ولد محمد حسین، اندرالہ گاٶں کے رہاٸشی شدید زخمی ہوئے۔

پاکستان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت پر زور دیا گیا کہ دوہزار تین کے سیز فاٸر معاہدے کا احترام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق یو این ملٹری آبزرور گروپ (یو این موگپ)  کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔