جاپان میں یوشیدے سوگا نئے وزیراعظم منتخب

305
ٹوکیو: یوشیدے سوگا وزیراعظم منتخب کرنے پر پارلیمان کا شکریہ ادا کررہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمراں جماعت کی جانب سے سابق وزیراعظم شینزوآبے کے حامی یوشیہدے سوگا کو جماعت کا نیا سربراہ چن لیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے پارلیمان سے وزیراعظم کے عہدے کے لیے ووٹ حاصل کرلیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 71 سالہ یوشیہدے سوگا نے حکمران جماعت لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت کے رائے دہی میں بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے ایل ڈی پی کی قیادت کے لیے ڈالے گئے 534 میں سے 377 ووٹ حاصل کیے۔