محمد حفیظ، اظہرعلی، وسیم اکرم آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

425

کراچی: وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی چیف ایگزیکٹو وسیم خان سمیت تین سابق کپتانوں سے ملیں گے، ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

جسارت نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیٹرن اِن چیف وزیراعظم عمران خان چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم، محمد حفیظ، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی ملاقات میں شریک ہونگے، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سمیت ڈومیسٹک اسٹرکچر پر بات کریں گے۔

وزیراعظم سے ملاقات کیلیے سابق کپتان محمد حفیظ نےخصوصی  درخواست کی تھی، محمد حفیظ وزیرِاعظم عمران خان سے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ کے ختم ہونے اور کرکٹرز کے روزگار کے لیے اہم گفتگو کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات 2 ماہ قبل ہونا تھی تاہم کوویڈ 19 اور دورہ انگلینڈ کے سبب نہیں ہوسکی تھی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر زور دیا جائے گا،اس قبل کراچی سمیت ملک بھرمیں کرکٹرز کورونا کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ سے ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو بند کرکے 6 ٹیموں کا فرسٹ کلاس نظام متعارف کروایا گیا تھاجس پر سابق کپتانوں اورکھلاڑیوں نے تنقید کی تھی۔