آگ لگنے کے واقعات کے باعث بی آر ٹی سروس معطل

694

پشاور:بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آرٹی) میں آگ لگنے کے پے درپے واقعات کے باعث سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق آج حیات آباد فیڈر روٹس پر چلنے والی بی آرٹی بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جب کہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی گئی۔

خیال رہے کہ بی آر ٹی بس میں آگے لگنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے،جس کے بعد بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے اور تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی، ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔