خاتون ٹیچر کو نازیبا میسج بھیجنے پر طالبِ علم کے خلاف مقدمہ درج

542

خاتون ٹیچر کو آن لائن کلاس کے دوران نازیبا میسج بھیجنے پر ٹیچر نے طالبِ علم اور اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

یہ واقعہ بھارت کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں کورونا وائرس کی وبا کے باعث خاتون ٹیچر طلبہ کی آن لائن کلاس لے رہی تھی۔ کلاس کے دوران ایک طالب علم نے ٹیچر کو نازیبا میسج بھیج دیا جسے اسکرین پر تمام طلبہ نے بھی پڑھا۔

طالبِ علم کی اس حرکت پر ٹیچر نے اس کے والدین سے رابطہ کیا، طالبِ علم کے والد نے بیٹے کو ڈانٹنے کی بجائے الٹا ٹیچر پر برہم ہوگئے اور ٹریچر کو دھمکیاں دینے لگے۔

خاتون ٹیچر نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے طالبِ علم اور اس کے والد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے طالبِ علم اور اس کے والد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، سائبر سیل سے آن لائن کلاس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں توہین، حراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔