ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اوردیگر کامحمد یونس  کے انتقال پروقار یونس سے تعزیت

214

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اوردعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثنا کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکرٹری منیر قادری، کراچی امپائرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری جنید غفور اور دیگر نے وقار یونس سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔