تعارف

309

حضرت سید نا ابو بکر صدیق ؓ پر یہ کتاب محمد حسین ہیکل کی بہترین اور مایہ نازکتاب ہے ۔ اس کا ترجمہ انجم سلطان شہباز اور تصحیح و تخریج نوید احمد ربانی نے کی ہے ، انگریز مورخ ایلن بلیک ووڈ نے پیش لفظ لکھا ہے ۔ مقدمہ لکھتے ہوئے محمد حسین ہیکل کہتے ہیں کہ میرے دل میں اپنی کتابوں’’ حیات محمد ؐ‘‘ اور’’ فی منزل الوحی‘‘ لکھنے کے بعد خیال آیا کہ میں سلطنتِ اسلامیہ کی تاریخ اور عروج و زوال کے اسباب پر تحقیق کروں ، لہٰذا اسی سوچ کے تحت رسول اللہ کے خلفاء اور دیگر فرزندان اسلام کے مفصل حالات قلم بند کرنے کا خیال آیا ۔ یہ کتاب انتہائی تحقیق کے بعد تحریر کی گئی ہے ۔
اس میں صدیق اکبر ؓ کی سیرتِ اسلامیہ کی تاریخ ہے ۔ انہوں نے عہد نبوی میں ایک سچے محب کی مانند زندگی گزاری ۔رسالت ما آب کی رحلت کے بعد عہد صدیقی میں جو واقعات پیش آئے انہیں اس کتاب میں تحریر کیا گیا ہے ۔
حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اپنے عہد میں پیش آنے والی بے شمار مشکلات پر کیسے قابو پایا اور کیسے ان مشکلات کے باوجود ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد رکھی؟ یہ سوال لوگوں کے دلوںمیں پیدا ہوتا ہے یہ کتاب میں اس سوال کا جواب پوری تحقیق کے ساتھ بیان کرنے کی کوششں کی گئی ہے ۔ یہ کتاب اسلامی تاریخ کے بارے میں بہترین معلومات فراہم کرتی ہے ۔ سیرت سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے ۔