اسپیکر چودھری پرویزالٰہی سے سینیٹر کامل علی آغا اور چودھری سلیم بریار کی ملاقات

143

لاہور (آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلدیاتی انتخابات، پارٹی الیکشن، تنظیم سازی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔