(ن) لیگ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی کمیٹی مسترد کردی

169

لاہور (آن لائن)ن لیگ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پنجاب حکومت کی بنائی کمیٹی مسترد کردی۔ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عثمان بزدار کی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کے لیے 12رکنی کمیٹی میں صوبے کی بڑی جماعت ن لیگ کا ایک بھی رکن شامل نہیں،پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔بلدیاتی الیکشن کرانے والے کمیٹی میں ایک شکست خوردہ شخص اعجاز چودھری شامل ہے جبکہ تحریک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی بھی بلدیاتی الیکشن کرانے والی کمیٹی کے رکن ہیں،یہ وفاق کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت کی واضح مثال ہے۔