زلفی بخاری کا حسن ابدال کا دورہ ‘حکومتی رہنماؤں نے بائیکاٹ کردیا

195

حسن ابدال (صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے چیئرمین اوور سیز پاکستانیز ضلع اٹک چودھری عادل علی خان کے ہمراہ حسن ابدال کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کیا ۔ زلفی بخاری کے دورہ حسن ابدال کے موقع پر تحریک انصاف حسن ابدال کی مقامی قیادت کی جانب سے دورہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کسی نے ان کا استقبال نہ کیا۔ زلفی بخاری کے دورہ حسن ابدال کے موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،ڈی سی علی عنان قمر نے ان کا استقبال کیا۔پارٹی کے مقامی صدر صالح محمدخان کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری نے اپنے دورے کے حوالے سے کسی کو اعتماد میں لیا اور نہ ہی مقامی تنظیم کو آگاہ کیا تھا۔مقامی تنظیم کو نظر انداز کرنے سے تمام عہدداروں اور کارکنوں کی جانب سے ان کے دورے کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم حلقے میں ان کی مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔