ملزمان کو شک کا فائدہ دیکر رہا کردیا جائے گا، رانا ثنا

112

لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سانحہ موٹروے کے ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنے کے امکانات پیدا کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے؟ قانون کی عملداری نہیں ہے،
مقدمے میں وقوعہ کو 4 بجے کا بنا رہے ہیں، واقعے سے متعلق حکومت اور پولیس کا اپنا ریکارڈ آپس میں نہیں ملتا، موٹروے واقعے سے متعلق ڈولفن اہلکاروں کا بیان بھی آ گیا ہے لیکن حکومت کی پالیسی کہاں ہے؟ پوری قوم موٹر وے واقعے پر افسردہ ہے اور کسی بھی واقعے میں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر رہا کرنا ظلم ہے۔