یو اے ای کی سندھ کے سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

351

دبئی (آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سندھ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی، متحدہ عرب امارات کے فرمانروا کے نام پر قائم فلاحی ادارے خلیفہ بن زاید النہیان فائونڈیشن کے تحت راشن کے ایک لاکھ بیگ تقسیم کیے گئے۔اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے، ہر گزرے دن کے ساتھ دوستی کی یہ عمارت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایک بار پھر امارات نے آفت میں گھری پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کر کے تمام پاکستانی قوم کے
دل جیت لیے ہیں۔ اماراتی قونصل جنرل ڈاکٹر سالم علی الزنھنی نے 10 ہزار راشن پیکٹ اپنی نگرانی میں میر پور خا ص کے سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ان کے ساتھ تھے۔ اماراتی قونصل جنرل نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اور پاکستانی عوام کا بڑا خیر خواہ اور دوست ہے۔ اماراتی حکومت پاکستان میں ہر آفت اور مصیبت کے دور میں پاکستانی عوام کی بھرپور مدد کرتی ہے۔ حالیہ سیلاب کے دوران خلیفہ بن زاید النہیان فانڈیشن کی جانب سے سندھ کے متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ عمران اسماعیل نے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارات پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جس نے ہر بحران اور آفت کے دوران پاکستانی عوام کی دل کھول کر امداد دی ہے۔