لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگا ہ بنتا جا رہا ہے‘شیخ رشید

240

لاہور(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگا ہ بنتا جا رہا ہے، وہ لوگ جو عدالتوں کو مطلوب ہیں وہ وہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کے آ خر تک (ن) اور (ش) الگ الگ ہوںگے ، ن لیگ پتھر مارنے والی جماعت جبکہ ش لیگ سنگ تراش پارٹی ہو گی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ موٹر وے خاتون زیادتی کیس قابل مذمت ہے ، یہ واقعہ معاشرے پر ایسا بدنما داغ ہے جس سے دنیا میں ندامت اٹھانی پڑ رہی ہے، واقعے کے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوںگے۔انہوں نے بتایاکہ 21 ستمبر سے ریل کے اے سی بزنس کرایوں میں 10 فیصد اور اے سی اسٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی جارہی ہے۔