اورنج ٹرین کے کرایے میںمزید 10روپے اضافے کا فیصلہ

165

لاہور( این این آئی)اورنج ٹرین کے کرایے میں مزید10روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، اورنج ٹرین کا کرایہ 50روپے مقرر کرنے کیلیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے سمری کابینہ کوارسال کردی گئی۔ سمری میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی تجاویز کو شامل کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اورنج ٹرین کا کرایہ 40سے 50روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ۔