کل 14 ستمبر کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا‘ فلکیاتی سوسائٹی

271

جدہ (انٹرنیشنل ڈیسک) جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے کہا ہے کہ کل بروز پیر سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ رواں سال کے دوران یہ چوتھا واقعہ ہوگا کہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔ ماجد نے بتایا کہ پیر کی صبح9بج کر 33منٹ پر چاند چاند 13.7فیصد روشن ہو گا اور سورج سے اس کا فاصلہ 37لاکھ 3ہزار 958 کلو میٹر ہو گا۔ اس موقع پر آسان طریقے سے قبلے کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے اور دور دراز رہنے والے افراد اپنے مقامات پر رہتے ہوئے چاند کو دیکھ کر بیت اللہ کی درست سمت معلوم کر سکتے ہیں۔