امریکا میں طیارے گرنے کے واقعات معمول بن گئے

244
لاس اینجلس: فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی اداروں کے اہل کار طیارے کے ملبے میں لگی آگ بجھا رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں طیارے گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ خبررساں اداروں کے مطاقب جمعہ کے روز لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پارکنگ ایریا میں گر نے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ اس سے قبل جمعرات کے روز بھی ریاست ٹینیسی میں چھوٹا طیارہ تباہ ہونے کے باعث نیشنل گارڈ کے 3اہل کار ہلاک ہوگئے تھے۔ جب کہ اس سے ایک روز قبل پیش آنے والے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان سے چلے گئے تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق دنیا بھر میں طیارہ حادثات میں سے نصف امریکا میں پیش آئے۔ ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک نامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں 20طیارے تباہ ہوئے،جن میں سے 11واقعات امریکا کی مختلف ریاستوں میں پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بڑھتے ہوئے طیارہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ پائلٹوں کی ناقص تربیت اور انہیں اجازت نامے دینے والے حکام کی نااہلی ہے۔ اس کے علاوہ امریکا کی کمرشل ائرلائنز کی حالت بھی انتہائی خراب ہے اور حکومت کئی ائرلائنز کو لائسنس دے رکھے ہیں،جن کی کارکردگی ناقص رہی ہے۔ ان میں سے 3ائرلائنز ایسی ہیں،جنہیں یورپی یونین کی جانب سے بلیک لسٹ کیا جاچکا ہے اور وہ اپنے طیارے کسی یورپی ملک میں لے جانہیں سکتیں۔