سینیٹر حاصل بزنجو کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

435

بلوچستان: سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخابب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔ سینیٹ انتخاب میں چار امیدوار مدمقابل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ نشست میر حاصل بزنجو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

حاصل بزنجو کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔