کورونا وائرس نے انشورنس مارکیٹ کو متاثر کیا ،جان تھروپ

523

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کی جانب سے کورونا وائرس اس کے اثرات اس سے پیدا ہونے والے مواقع اور مسائل کے بارے میں ایک انٹرنیشنل سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ایک سو سے زیادہ انشورنس ماہرین اور کاروباری برادری کے نمائندوں نے حصہ لیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسٹر جان تھروپ، گیسٹ آف آنر، ایف پی سی سی آئی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین، لاہور انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے چیئر مین محمد حشام، اسد الرحمان ، وفاقی چیمبر کی انشورنس کمیٹی کے کنوینر اور دیگر شرکاء نے کہا کہ وبا سے انشورنس اور ری انشورنس مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ اس شعبہ کی اہمیت اور افادیت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی مشکل حالات قدرتی آفات اور وبائوں میں اس کی اہمیت کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔