شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے اقدام کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

105

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی العریبیہ شوگر ملز کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت 14ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کے اپنے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔