امریکا: جنگلات کی آگ سے 15 ہلاک‘ واشنگٹن ڈوب گیا

226
واشنگٹن: امدادی کارکن کشتی کی مدد سے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکال رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ نے مزید 15 افراد کی جان لے لی جب کہ طوفان اور شدید بارش کے باعث دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سیلاب میں ڈوب گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کیلیفورنیا، اوریگون اور واشنگٹن کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کے باعث قریبی علاقوں سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں اور آگ بجھانے کے لیے کئی ٹیمیں دن رات کام کررہی ہیں، جنہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اُدھر دارالحکومت میں امدادی محکمے کے اہل کار کشتیوں کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے شدید بارش اور سیلابی صورت حال سے پہلے ہی لوگوں کو خبردار کر رکھا تھا۔