کولمبیا: پولیس تشدد سے ہلاکت پر ہنگامے‘ مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی

202
بگوٹا: پولیس اہل کار شہری پر تشدد کررہا ہے‘ مظاہرین کے پیٹرول بم کا نشانہ بننے والا سپاہی شعلوں میں گھرا ہوا ہے

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں پولیس کے تشدد سے شہری کی ہلاکت پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک گیر پُرتشدد مظاہروں کے دوران 11افراد ہلاک اور 248 زخمی ہو گئے۔ دارالحکومت بگوٹا کی پولیس نے چند روز قبل ہاویر اوردونیز نامی شہری کو نشے کی حالت میں گرفتار کرتے ہوئے اسے منہ کے بل زمین پر لٹاکر اسے بجلی کے جھٹکے دیے تھے۔ اس دوران وہ دم گھٹنے کی شکایت کرتا رہا۔ اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم وہ ہلاک ہوگیا۔