مودی حکومت کے جھانسے میں آکربھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا

446

لاہور:مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ایک ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا،14افراد پر مشتمل ہند و خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔

خاندان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئے ہیں ۔خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں سبز باغ دکھائے،خوشحال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔

اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے اور ان کے حالات بہتر نہیں تھے، پاکستان میں انکی زندگی کہیں بہتر تھی، وہ واپس آکر خوش ہیں، بھارت جانے والے کئی اور خاندان بھی پاکستان واپس آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان سے بھارت ہجرت کرنے والے  خاندان  کے 11 افراد کی پراسرار موت  واقع ہوئی تھی ،مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے، پولیس حکام کے مطابق پورے خاندان میں سے صرف ایک فرد محفوظ رہاتھا۔