بھارتی فوج میں بغاوت، سکھ رجمنٹ کے سپاہیوں نے خالصتان کا جھنڈا لہرادیا

783

نئی دہلی: بھارتی فوج کی انفنٹری کور میں بغاوت ہوگئی، سکھ رجمنٹ کے سپاہیوں نے بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ رجمنٹ کے سپاہیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بھارتی فوج کے اہلکار  خالصتان تحریک کے ساتھ وفاداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، ویڈیو میں سکھ اہلکار بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم بلند کررہے ہیں، اور بعد ازاں جھنڈے کو سیلوٹ بھی کیا ہے۔

اہلکاروں نے خالصتان تحریک زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔