کیلی فورنیا، جنگلات میں لگی آگ بےقابو، تصویری مناظر

368

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو،  آگ نے جنگلا ت کا 22 ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہےجس کے باعث سیکڑوں افراد متاثر ہیں جبکہ ہزاروں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں تاہم ریسیکو ٹیموں کی جانب سے مزید زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنگلات میں لگی آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا گیا۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ تقریبا 900 سے زائدمقامات پر لگی ہے جس سے 3 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں جانور صفِ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔

Firefighters cut defensive lines and light backfires to protect structures behind a CalFire fire station during the Bear fire, part of the North Lightning Complex fires in the Berry Creek area of unincorporated Butte County, California on September 9, 2020.

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جلے ہوئے گھر جابجا نظرآرہے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل موجود سرسبز جنگل اب خاک آلود ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔

دوسری جانب اب تک مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Firefighter Nick Grinstead battles the Creek Fire in Shaver Lake, California, on September 7.

جنگلات میں آگ لگنے کی شدت کے بعد متاثرہ رقبے کے نزدیکی شہروں میں درجہ حرارت 49 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔

A Pacific Gas and Electric worker looks up at the advancing Creek Fire near Alder Springs, California, on Tuesday, September 8.

Flames shoot from a home in Butte County.

Bejhan Razi, a senior building inspector in Mill Valley, California, checks out repairs on a lamp-post clock as the sky is illuminated by nearby wildfires.